منگلورو:۱۶/ستمبر (ایس او نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی )منگلورو کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ہندوتوا غنڈوں سے حملہ کا شکار بنے مڈکیری کے بشیر کی اسپتال جا کر ایس ڈی پی آئی کے ایک وفد نے ملاقات کی ہے۔
اسپتال میں ملاقات کے بعد وفد نے بشیر پر ہندوتوا غنڈوں کے حملوں کی کڑی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جنہوں نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہے ان پر قانونی کارروائی کریں۔ وفد نے اسپتال میں بشیر کو ہمت و حوصلہ دیتے ہوئے کہاکہ قانونی سطح پر جو بھی جدوجہد ہوگی ایس ڈی پی آئی آپ کے ساتھ ہے ، جب تک ملزمو ں کو سزا نہیں ہوگی تب تک ہم آپ کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ وفد میں ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر حنیف خان کوڑاجے ، ضلع جنرل سکریٹری نواز اُلال ، سکریٹری اشرف منچی وغیرہ موجود تھے۔
خیال رہے کہ مڈکیری کے بشیر پر جانوروں کی سپلائی کے دوران چور ی کا الزام عائد کرتےہوئے 20سے زائد غنڈوں نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔وہ مینگلور کے ایک نجی اسپتال میں ایڈمٹ ہیں۔